وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔
وظائف کے لیے درخواست فارم اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سینٹر (G-7) سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فارمز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے بی بلاک کیفے ٹیریا اور کوہسار بلاک سے بھی دستیاب ہوں گے۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ31 اکتوبر 2025مقرر کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos