ملک میں امن و سکون ناپید، عوام خطرات سے دوچار ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا کی مجلسِ عمومی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں امن و سکون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی اور عوام کی زندگیاں مسلسل خطرات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی مفادات کو ترجیح دے کر پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت صرف نام کی ہے، یہاں "بیڈ گورننس” نہیں بلکہ "مس گورننس” ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ کرپشن کا بازار نہیں بلکہ پوری مارکیٹ گرم ہے، اور موجودہ حکومت کی سرپرستی کرنے والے عناصر صوبے کی تباہی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔