بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے بچھائے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی گروہ الہندکے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos