قطر سمیت بعض ممالک نے اسرائیل کو اکیلا چھوڑ دیا، نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قطر اور بعض دیگر ممالک نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، تاہم امریکہ سمیت کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ انتہا پسند مسلم اقلیتیں یورپ میں اسرائیل کی پالیسیوں پر اثر ڈال رہی ہیں، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی یورپ سے بھی اسرائیل کو مشکلات درپیش ہیں، اور اسرائیل اس ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا۔

وزیراعظم نے اقتصادی تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کو اسلحہ سازی کی صنعت کو خود مختار اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا اور قطر امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے۔