لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑے فرق سامنے آئے، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا اور دھاندلی برسرِ اقتدار جماعت کے حق میں گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ کیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی غیر قانونی ترامیم کو واپس کرائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو مفلوج اور عدالتی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos