اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملے پر دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سیکیورٹی پروٹوکولز میں نہیں آتیں،ججز کی بیواؤں کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے،ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos