راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے آپریشن میں ہلاک دہشتگرد مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شواہد پر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے عزم کو دہرایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فورسز نے ایک بار پھر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos