دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔ متنازع میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے میچ ریفری کی نامزدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو دوخطوط لکھے تھے، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بعض فیصلے یک طرفہ اور غیر شفاف انداز میں کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے معاملے پر نظرثانی کی، جس کے بعد فریقین کے درمیان مفاہمت ہو گئی۔
قبل ازیں، ٹیم ہوٹل میں موجود رہی اور میچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ تاہم، معاملہ حل ہونے کے بعد ٹیم کو میدان میں روانگی کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دوبئی اسٹیڈیم کے لیے پہنچ گئی، پاکستان یو اے ای کے درمیان میچ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔
Pakistan team arrives at DIS after hours of uncertainty. pic.twitter.com/U0GeAng8lX
— Shashank Kishore (@captainshanky) September 17, 2025
اس سے قبل ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا تھا کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos