اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم پاکستان اور سعودی فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابل شکست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھی ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر حال میں امت کے دفاع اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos