وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں اور مسلم اُمہ کی رہنمائی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔
وزیراعظم نے سعودی فضائی حدود میں شاندار استقبال پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ ان کے بقول، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دوستی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد ریاض میں بلند و بالا عمارتوں کو سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں بھی سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے اور مختلف بینرز آویزاں کیے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos