اسلام آباد:ماہ ربیع الثانی کا چاند 23ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپارکو کاکہنا ہے کہ یکم ربیع الثانی 1447ہجری 24ستمبر2025کو ہونے کا امکان ہے،ربیع الثانی 1447ہجری کا چاند22ستمبر کو رات 12بج کر 54منٹ پر پیدا ہونے کاامکان ہے،23ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41گھنٹے 54منٹ ہوگی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 23ستمبر کی شام کو نئے چاند کی رویت کے قوی امکانات ہیں۔
سپارکو نے کہا ہے کہ معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا، چاند کی تاریخ کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos