سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ 29 ستمبر کو ان کی جانچ پڑتال ہوگی۔ اس کے بعد 30 ستمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔ امیدوار 4 اکتوبر تک اپنے کاغذات واپس لینے کا حق بھی رکھتے ہیں۔

انتخابات کے دن 16 اکتوبر کو پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔