حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے کا المناک واقعہ پیش آیا، جس میں پانچ بچے، ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت بچے کمرۂ جماعت میں موجود تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہوگئی۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں سگے بھائی عبدالرحمان اور عمر کے علاوہ روہان، ریحان اور صبیحہ فاطمہ شامل ہیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت سرور بی بی اور مرد کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے بچے برہان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos