محسن نقوی کا وزیراعظم بننا اب ممکن نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا ممکن نہیں رہا اور “پلوں کے نیچے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔”

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے وزیر داخلہ بننے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ان کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں نشر ہوگا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے سعودی عرب سے معاہدے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن سیاسی اور عسکری قوتوں سے بنتا ہے، اور جب یہ دونوں قوتیں سامنے آتی ہیں تو اسے عالمی سپر پاور کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والے افراد کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں یا مزید مشکلات اور ذلت کا سامنا کریں۔