کاشغر: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے شہر کاشغر میں واقع تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔
صدرِ مملکت نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور اس کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں مسجد کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
دورے کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos