امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی اقدامات سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، جن میں بگرام ایئربیس پر محدود امریکی فوج کی دوبارہ تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان مذاکرات کی سربراہی امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کو بگرام ایئربیس کسی صورت نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، اسی لیے وہ اس فوجی اڈے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ ایئربیس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں چین اپنے ایٹمی ہتھیار تیار کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos