لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے سامنے نہ صرف جھک گئی ہے بلکہ ان کی سرپرست بھی بن چکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، کوئٹہ اور اسلام آباد کے عوام آج بھی بلدیاتی نمائندوں سے محروم ہیں، بلدیاتی اداروں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران مانیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے باعث زراعت اور کسان تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ گندم، کپاس اور چینی کے مسائل پر حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ریلیف نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے عوامی کمیٹیوں کی تشکیل شروع کر دی ہے تاکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos