وزیراعظم کا برطانیہ کا دورہ مکمل، امریکا روانگی آج ہوگی

 

لندن: وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وہ 26 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور خطے کے حالات سمیت عالمی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ غزہ بحران، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

لندن میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت کو معرکۂ حق میں سبق سکھایا جاچکا ہے، تاہم اب سیز فائر کے بعد امن اور برابری کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔