پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرک میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 60 دنوں کے لیے مکمل پابندی لگا دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پابندی کے دوران سونے کی تلاش اور نکالنے سمیت ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، ماحولیات کی بہتری اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اس مدت میں کسی بھی فرد یا ادارے کو کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے نہ صرف قدرتی ماحول کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے امن و امان اور سمگلنگ کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos