اسلام آباد: ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز مرتب کرنے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر مشاورت کی جائے گی۔ اس سے قبل جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رولز سازی کے عمل کو جوڈیشل کمیشن کے دائرہ کار میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos