باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے این پی رہنما اپنے علاقے میں موجود تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اے این پی کے مقامی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos