چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج

اسلام آباد: مشکل وقت میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے ایک بار پھر دوستی نبھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج بھیج دیا۔ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) چین نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان پاکستان روانہ کیا ہے۔

امداد میں 12 ہزار خصوصی خیمے، 100 ڈیزل جنریٹرز، 50 واٹر پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

امدادی سامان سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کا عمل جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری سہولت دی جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پاک چین دیرینہ دوستی، یکجہتی اور مشکل وقت میں تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔