سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان کی خوشی، مریم نواز کا اظہارِ مبارکباد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا جشنِ قومی دن دراصل پاکستان کے لیے بھی خوشی کا لمحہ ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں بلکہ ہر مسلمان کے لیے عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے ذریعے ’’محافظ الحرمین الشریفین‘‘ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون قابلِ قدر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری امت مسلمہ کی ڈھال ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔