نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ وہ جنرل اسمبلی کے باضابطہ افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کا شیڈول خاصا مصروف ہوگا۔ ان کی آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا سٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقاتیں طے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی رہنما شریک ہوں گے۔
علاوہ ازیں، وہ "گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو” (GDI) کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور ترقیاتی اہداف پر خطاب کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos