کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جو انتخابات کے تمام مراحل اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔ عوام شکایات یا معلومات کے لیے فون نمبر 021-99204544 اور ای میل [[email protected]](mailto:[email protected]) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات پرامن، شفاف اور آزادانہ انداز میں منعقد کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید برآں، پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز آزادانہ ماحول میں حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos