جعفر ایکسپریس کی پشاور روانگی منسوخ

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے تمام مسافروں کو مکمل کرایہ واپس کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل نہ ہو سکا۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں جبکہ ایک بوگی الٹنے سے ٹریک بند ہوگیا تھا۔ حکام کے مطابق بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے اور پٹڑی کی بحالی کا کام آج مکمل کیا جائے گا۔

لیویز ذرائع کے مطابق اس واقعے میں 12 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔