اوکاڑہ کے علاقے سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واپڈا اہلکار ظفر اقبال نامی شخص سے بجلی کا بل وصول کرنے آئے اور میٹر اتارنا شروع کیا۔ اس دوران گھر کی خاتون انور بی بی نے مزاحمت کی تو اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئیں۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرتے ہوئے واپڈا کے 5 اہلکاروں کو نامزد کیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos