وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ فوجی ٹیمیں صوبے کے 27 اضلاع میں مشترکہ سروے کا حصہ بنیں گی جہاں انسانی جانوں، گھروں، فصلوں، مویشیوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جائے گا۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا، جس کے بعد حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی شمولیت کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشنز کے ذریعے ہزاروں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos