ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد

 

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں سردار تنویر الیاس پیش ہوئے، جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کیا اور کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔