فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال شدید سردی پڑنے کا خدشہ ، ماہرین نے خبردار کردیا

کراچی: لا نینا، ایک موسمیاتی رجحان جو استوائی بحرالکاہل میں سمندر کی سطح کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، اس سال واپس آ سکتا ہےاور اس خدشے کے پیش نظرموسمیاتی ماہرین خبردار کیاہے کہ 2025-26 کا موسم سرماحالیہ دہائیوں میں سے سرد ترین ہو سکتا ہے۔

 لا نینا ہوا کی گردش اور جیٹ سٹریم کے رویے کو تبدیل کرتا ہے، جس کے نتیجے میں اکثر سرد موسم، طویل ٹھنڈ کا دورانیہ، اور بہت سے علاقوں میں بھاری برف باری ہوتی ہےاور اس کی رواں سال آمدہوسکتی ہے۔

کئی موسمیاتی ایجنسیوں، بشمول ریاستہائے متحدہ امریکا کے موسمیاتی پیشن گوئی مرکزنے لا نینا الرٹس جاری کیے ہیں کیونکہ بحر الکاہل کے کچھ حصوں میں سمندری گرمی کے معمول کے پیٹرن میں تبدیلی دیکھی گئی او رٹھنڈک کا اشارہ دے رہے ہیں۔

اگر لا نینا پیشین گوئی کے مطابق آگے بڑھتا ہے تو متعدد ممالک پہلے سردی کی لہروں، زیادہ بار بار ٹھنڈ اور اونچی بلندیوں پر ممکنہ طور پر برف باری کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا تجزیہ ہے کہ آئندہ مہینے اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان بحرالکاہل میں  ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں،  یہ امکان دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان تھوڑی گھٹ کر 54 فیصد ہو سکتی ہے لیکن ’لا نینا‘ واچ موثر ہے۔

ماہرین موسمیات نے نشاندہی کی ہے کہ لا نینا کا ایک کمزور واقعہ بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے روزمرہ کی زندگی اور مقامی معیشت دونوں متاثر ہوتی ہیں۔