فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کابینہ میں متوقع تبدیلیاں، سعید غنی اور نجمی عالم کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سندھ حکومت نے دو سینئر وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق سعید غنی سے بلدیات کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا جبکہ نجمی عالم سے مشیرِ کچی آبادی کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تبدیلی کے بعد ناصر شاہ کو وزیرِ بلدیات کا قلمدان سونپا جائے گا اور سعید غنی وزیرِ کچی آبادی ہوں گے۔ اسماعیل راہو کابینہ میں شامل کیے جائیں گے اور آج بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب شام  کسی وقت  منعقد ہوگی۔