راولپنڈی: پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان 15 سے 27 ستمبر 2025 تک انسداد دہشت گردی کے حوالے پاک روس مشترکہ مشق Druzhba-VIII کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وائس چیف آف جنرل اسٹاف نے تقریب میں پاکستان کی طرف سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ روس کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل مشقوں، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا جس میں ڈرون جنگ، شہری علاقوں میں لڑائی اور مشترکہ تربیت کے ذریعے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کا مقابلہ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کو جدید حربی مہارتوں میں نکھار فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان اور روس کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos