کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ

 

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی۔

ریلوے حکام کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے میں ریلوے ٹریک اور پل تباہ ہونے کے بعد ٹرین سروس تاحال بحال نہیں کی جاسکی۔ مرمت کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ آئندہ دو روز میں ٹریک اور پل کو مکمل طور پر بحال کر کے ٹرینوں کی آمد و رفت شروع کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو دہشت گردوں نے سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے نقصان پہنچایا تھا۔ اس سے قبل بھی اسی مقام پر جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ بولان میں اس ٹرین کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔