80روز سے جاری ہنزہ دھرنا اختتام پذیر،وفاقی حکومت سے معاہدہ

ہنزہ کے علاقے سوست میں 68 روز سے جاری دھرنا وفاقی حکومت اور مقامی قیادت کے درمیان معاہدے کے بعد ختم کر دیا گیا۔

سپریم کونسل اور تاجر اتحاد کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کو نان ٹیرف ایریا کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مقامی تاجروں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ بارڈر ایریا کی ترقی کے لیے کسٹم ریونیو کا ایک فیصد حصہ صوبائی حکومت کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق گزشتہ دو برس سے رکے ہوئے کنٹینرز پر جرمانے معاف ہوں گے اور ان کنٹینرز سمیت سامان کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔