عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی قانونی ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جب تک لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ ویڈیو لنک ٹرائل سے متعلق فیصلہ نہیں سناتا، اس کیس کی سماعت روکی جائے۔

عمران خان کے وکلا نے عدالت سے مہلت دینے کی درخواست بھی کی۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کی ٹیم پہلے ہی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف دو درخواستیں جمع کرا چکی ہے۔