پنجگور کے علاقے گومازین میں بس اور گاڑی کے درمیان تصادم کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
لیویز حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos