بلوچستان سے ٹرین سروس آج سے بحال

کوئٹہ:مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس آج سے بحال ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، اور پشاور سے کوئٹہ کے لیے بھی جعفر ایکسپریس اپنی روانگی مکمل کرے گی۔

اس کے علاوہ، کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل بھی آج روانہ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو دشت میں دھماکے کے نتیجے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی، جس کے بعد سروس معطل تھی۔