دبئی: دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دنیا کا پہلا جدید "اسمارٹ کوریڈور” فعال کر دیا گیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے۔
اس سہولت کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن کے لیے پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی، صرف چند سیکنڈز میں عمل مکمل ہو جائے گا۔ حکام کے مطابق ایک وقت میں 10 مسافر اس کوریڈور سے گزر سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ مستقبل میں ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ مسافروں کو مزید آسان اور تیز ترین خدمات میسر ہوں۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ اسے دنیا کا سب سے سہولت یافتہ اور جدید ایئرپورٹ بنایا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos