ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف اہم معرکے سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی ٹیم کو حوصلہ افزا پیغام دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں، انشااللّٰہ کامیابی پاکستان کے حصے میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم اپنی ٹیم سے بڑی توقعات رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، آج کا دن کھلاڑیوں کا ہے، انہیں عزم، ہمت اور بہادری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos