عذرا عباس کی طویل نظم”نیند کی مسافتیں”کےانگریزی ترجمے کی تقریب رونمائی

‎کراچی (امت نیوز)
‎وسکونسن یونیورسٹی اور پینگوئن انڈیا سے ایک ساتھ شائع ہونے والے نامور شاعرہ عذرا عباس کی طویل نظم “نیند کی مسافتیں” کے انگریزی ترجمے کی تقریب رونمائی منگل سات اکتوبر کو شام چھ بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے جوش ملیح آبادی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ اسے عالمی بکر انعام یافتہ ڈیزی راک ویل نے ترجمہ کیا ہے اور اس ترجمے کو وسکونسن یونیورسٹی نے انعام کا مستحق قرار دیا ہے۔
بکر انٹرنیشنل کو نوبل انعام کے بعد ادب کا دوسرا بڑا انعام سمجھا جاتا ہے۔ ڈیزی روک ویک کو یہ انعام “ریت سمادھی” کے انگریزی ترجمے پر ملا تھا اور یہ ترجمہ انہوں نے “ٹومب آف دی سینڈ” کے نام سے کیا تھا۔ ڈیزی اس کے علاوہ بھی ہندی اور اردو کے کئی ناولوں کا ترجمہ کر چکی ہیں