پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم اور کرکٹ ٹیم کے رویے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا کھیل کی اصل روح کے خلاف ہے اور مایوسی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا، "اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تمہیں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست ہوئی، اور تاریخ میں یہ شکست ہمیشہ محفوظ رہے گی۔ کوئی میچ اس سچائی کو بدل نہیں سکتا۔”
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بھی اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا، جس کے بعد ٹرافی واپس منگوا لی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos