لندن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کئی ممالک دفاعی معاہدے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے "معرکہ حق” میں اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت ہے کہ ملک کو معاشی طاقت بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے، اس معاہدے پر کسی ملک کو اعتراض نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے دفاعی معاہدوں کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب نے ریاض میں تاریخی دفاعی معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos