اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی بحری برادری میں ایک ذمہ دار اور باوقار رکن کے طور پر ابھر رہا ہے۔
عالمی یومِ بحری تجارت 2025 پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور حکومت بندرگاہوں کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے ذریعے ملک کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کی ترقی، شپنگ پالیسیوں میں اصلاحات، اور ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات پاکستان کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کو مراعات دینے سے غیر ملکی انحصار کم ہوگا، فریٹ سکیورٹی بہتر ہوگی اور قیمتی زرِ مبادلہ بچے گا۔ پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم بھی نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ سپلائی چین مزید مربوط ہو سکے۔
صدر آصف علی زرداری نے زور دیا کہ بہتر پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان ایک پائیدار، جدید اور مضبوط بحری قوم بنے گا، جس سے تجارتی حجم بڑھے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک علاقائی ٹریڈ گیٹ وے کے طور پر اپنی شناخت قائم کرے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos