بنکاک: پاکستانی نوجوان باکسر سمیر خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت لی اور پاکستان کو پہلی بار یہ اعزاز دلایا۔
52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو آغاز سے ہی دباؤ میں رکھا اور پے در پے حملوں کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے انہیں فاتح قرار دیا۔
کامیابی کے بعد سمیر خان نے کہا کہ وہ اپنی یہ جیت پوری پاکستانی قوم، پاک فوج اور شہداء کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعاؤں اور حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos