یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی منظور،چیئرمین یوتھ پروگرام آج اعلان کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے یہ اہم پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی جانے والی پالیسی کا مقصد ملکی افرادی قوت کو بہتر مواقع دینا اور معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد آج نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اس کے مندرجات پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔