آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کے دوران مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظاہروں کے دوران 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پتھراؤ اور لاٹھی چارج کے واقعات پیش آئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
صورتحال کے باعث کاروباری مراکز بدستور بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کے باعث شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، تاہم مقامی لوگ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos