لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عقلِ کُل بننے کی کوشش نہ کریں اور جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں سیاست کا رنگ جمانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو دودھ اور شہد کی نہریں پنجاب کے بجائے سندھ میں بہانی چاہییں جہاں ان کی جماعت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز پر اعتماد کیا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ عوامی مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے اور اس پر عملی اقدامات کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے تقسیم نہیں کر سکتی، ایسے "لالی پاپ” سندھ کے عوام کو دیے جائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos