کاروبار میں شاندار تیزی،پی ایس ایکس انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی پرپہنچ گیا

 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران تیزی کا شاندار سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کرلی۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 903 پوائنٹس تک پہنچا، تاہم معمولی کمی کے بعد کاروبار ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوائنٹس پر بند ہوا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1268 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 115 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس اس وقت 1370 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 218 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں اور معاشی اشاریوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جس کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔