پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،معین قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کردیا۔

سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر اب معین ریاض قریشی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احمد خان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری جماعت کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد احمد خان بچھر اپوزیشن لیڈر کے منصب سے محروم ہوگئے تھے۔