اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 4 روپے 65 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 48 پیسے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اعلان حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا، جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos